گجرات:ڈپٹی کمشنر کا مختلف علاقوں کا دورہ ، صفائی کی صورتحال کا جائزہ

گجرات:ڈپٹی کمشنر کا مختلف علاقوں  کا دورہ ، صفائی کی صورتحال کا جائزہ

گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے چوک نواب زادہ، تمبل بازار، سرکلر روڈ، فیصل گیٹ اور شہر کے دیگر اہم علاقوں کا دورہ کیا اور موقع پر صفائی و تجاوزات کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر گجرات نے شہر میں عارضی تجاوزات کو فوری ختم کرنے کیلئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خالق داد گاڑا کو فوری طور پر تمام تجاوزات ختم کرنیکی ہدایت جاری کی۔ شہریوں کیلئے آمد و رفت میں سہولت پیدا کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ‘ ضلع انتظامیہ کی جانب سے زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے مزید کہا کہ شہر کو صاف، محفوظ اور منظم بنانا ضلعی انتظامیہ کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں