ڈسکہ:گندم سستی ہونے کے باوجود نان،روٹی کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں

ڈسکہ:گندم سستی ہونے کے باوجود نان،روٹی کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں

ڈسکہ(نامہ نگار) گندم سستی ہونے کے باوجودڈسکہ و گردو نواح میں نان، روٹی کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں، وزن بھی انتہائی کم ہے۔۔

 ، نان بائیوں نے انتظامیہ کی قیمت اور وزن مقرر ہونے کا حکم ہوا میں اڑا دیا،گندم کی قیمت میں کمی کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے ہوٹل مالکان نے روٹی اور نان کی قیمت میں کمی کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا۔ پنجاب حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے 100 گرام روٹی کی قیمت 10 روپے اور 120 گرام نان کی قیمت 15 روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، لیکن ڈسکہ شہر کے تنور اور ہوٹل مالکان نے پنجاب حکومت کے فیصلے کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے روٹی کی قیمت 15 روپے اور نان کی قیمت 20روپے برقرار رکھی ہوئی ہے ۔ ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ تنور پر کام کرنے والے کاریگر کوروزانہ 3 ہزار روپے معاوضہ دیا جاتا ہے ۔شہریوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ریٹ کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر نا کام ہو چکی ہے ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ چودھری عثمان غنی سے اپیل کی کہ پنجاب حکومت کی جانب سے روٹی اور نان کی قیمت میں کمی کے فیصلے پر عمل درآمد ممکن بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں