ملکی خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دیں گے :خرم دستگیر

 ملکی خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دیں گے :خرم دستگیر

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر و سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے۔۔

 کہ ہندوستان کو منہ توڑ جواب دینے پر وزیر اعظم شہباز شریف،آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور مسلح افواج مبارکباد کے مستحق ہیں،پاکستان کی عظیم فتح مبین اور مسلح افواج کی بہادری و شجاعت کو پوری دنیا نے تسلیم کیا،مسلم لیگ ن کی حکومت اور مسلح افواج نے ثابت کیا کہ پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،مسلح افواج کے کامیاب آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص نے ہندوستانی غرور کو خاک میں ملا دیا،پاکستان کے تمام اثاثے محفوظ اور ملک الحمدللہ مضبوط ہاتھوں میں ہیں ۔پوری قوم حکومت پاکستان اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے انتخابی حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم پی اے عمران خالد بٹ،سابق ایم پی اے حاجی وقار چیمہ،سابق یوسی چیئرمین رانا بلال نثار،احسان اللہ بٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ایم پی اے عمران خالد بٹ نے بھی اپنے خطاب میں پاک فوج کی بہادری پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے جرآت و بہادری سے دشمن بھارت کا مقابلہ کیا پوری قوم کو اپنے بہادر افواج پر فخر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں