پاکستا ن علما کونسل کے زیر اہتما م پا ک فوج زندہ باد ریلی

پاکستا ن علما کونسل کے زیر اہتما م پا ک فوج زندہ باد ریلی

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )پاکستا ن علما کونسل کے زیر اہتما م پا ک فوج زندہ باد،دفاع پاکستان ریلی نکا لی گئی جس کی قیادت مولانا زبیر کھٹانہ نے کی۔۔

 ریلی سیالکوٹی دروازے سے شرو ع ہو کر پرانا ریلو ے سٹیشن پر اختتا م پذیر ہو ئی ،ریلی کے شرکا نے بھارتی جارحیت کیخلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی،ریلی میں مولانا نو ر حسین غزنو ی ،ذیشان عالم ، ملک نواز ، محمد ند یم ،عثمان بٹ، قاری نواب دین ساجد ،رانا شعیب ،چودھری شرافت ، مولانا غلا م کھٹانہ ، یونس ساقی ، حاجی اکمل وٹو،خواجہ امتیاز، رانا ندیم سمیت شہریو ں کی کثیر تعدا د میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطا ب کر تے ہو ئے مولانا زبیر کھٹانہ نے کہا کہ اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سربلند کیا، قوم کو سیز فائر پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کو شاندار کامیابی پر زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، پاک فوج نے ایک بار پھر دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا د ئیے ، ملکی سلامتی کے لیے پاک فوج کے کردار کو سلام پیش کرتے ہیں،سیز فائر فتحِ امن ہے ، پوری قوم پاک فوج کی پشت پر ہے ، دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ، ملک کی تمام سیاسی جماعتیں پاکستان کے دفاع اور حفاظت کے حوالے سے متحد ہیں اور وطن عزیز کے دفاع کی خاطر ہم پاکستان کی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں