جمعیت اشاعت توحید و سنہ کی دفاع پاکستان ریلی

جمعیت اشاعت توحید و سنہ کی دفاع پاکستان ریلی

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)جمعیت اشاعت و توحید و سنہ سٹی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام افواج پاکستان اظہار یکجہتی و دفاع پاکستان ریلی نکالی گئی ۔شرکا سے خطاب کر تے ہوئے چیئرمین ضلعی امن کمیٹی مولانامحمد یوسف کھوکھر اور مہتمم مدرسہ احیا العلوم مفتی قاضی عصمت اﷲ نے کہا کہ پاک افواج نے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بھر پور جواب دیا

،اس موقع پر بین الاقوامی طور پر بھارت تنہائی کا شکار ہے ، تمام شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،اب انشا اﷲ بھارت کے ٹکڑے ہوں گے اور کشمیر ی عوام کو ان کا حق مل کر رہے گا، اس شکست سے یہ ثابت ہو گیا کہ ہماری افواج دنیا کی کسی بھی طاقت کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ان لوگوں نے اس بات کا غلط مطلب لیا کہ پاکستان امن کا داعی ہے ،پاک فوج کا دشمن کے 5طیارے گرانا افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ مہارت کا ثبوت ہے۔رافیل اور مگ طیاروں اور ائر بیسز کی تباہی کے بعد انڈیا کے غبارے ہوا نکل گئی ۔ ریلی میں امیر سٹی مولانا اسلم علی ،مولانا اکرم ہجوی ، مولانا عمران جلالی، مولانا شبیر، مولانا مفتی عبدالرشید، مولانا ہارون الرشید نعمانی و دیگر بھی شریک تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں