ڈسکہ:مضر صحت گنے کا جوس ،مشروبات کھلے عام فروخت

ڈسکہ:مضر صحت گنے کا جوس ،مشروبات کھلے عام فروخت

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار) ڈسکہ اوراسکے گردونواح میں جگہ جگہ بیلنے کے ذریعے گنے کا رس اور دیگر مشروبات کی فروخت میں اضافہ ہو گیا۔

مضر صحت گنے کا جوس اور مشروبات کھلے عام فروخت، شہری بیمار پڑنے لگے ، علاقہ بھرمیں کیڑا لگے اور مضر صحت گنے کے جوس کی فروخت میں اضافہ ہو رہا ہے ،شہر کی اہم شاہراہوں سمیت آبادیوں میں گنے کا ایسا جوس فروخت ہو رہا ہے جو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق نہیں نکالا جا رہا جس گنے کا رس نکال کر فروخت کیا جا رہا ہے وہ شوگر ملوں سے مستر د کیا گیا ہے ،گنا مزید سوکھنے پر زمینداروں نے جوس فروخت کرنے والوں کے ہاتھوں سستے داموں فروخت کر دیا جبکہ مضر صحت مشروبات کے استعمال سے بھی لوگ بیمار پڑ رہے ہیں، شہریوں نے ناقص جوس فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں