لاہور طرز پر میٹرو بسیں چلانے کے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے اجلاس
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )گوجرانوالہ میں لاہور طرز پر میٹرو بسیں چلانے کے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے کمشنر آفس گوجرانوالہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبرخان نے کی۔
اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب عمران سکندر بلوچ’ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی’ ڈپٹی کمشنر نوید احمد’سی پی او ایاز سلیم’ نیسپاک کے نمائندے موسی ڈار’ جمشید جنجوعہ اور دیگر محکموں کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔