موترہ:لڑائی جھگڑے کے دو واقعات میں 3افرادزخمی

 موترہ:لڑائی جھگڑے کے دو  واقعات میں 3افرادزخمی

موترہ(نامہ نگار) لڑائی جھگڑے کے دو مختلف واقعات میں 16ملزمان کا دو کزنوں سمیت 3افراد پر تشدد، پہلے واقعہ میں موضع گلوٹیاں کلاں کے عبدالرحمن کا بیٹا اور بھتیجا قصاب کی دکان پر گوشت لینے گئے۔

 تو انہیں ملزمان عزیز’ارسلان ’سفیان ’جواد اور عمر نے تشدد کرکے زخمی کردیا ،دوسرے واقعہ میں گہوکل کے نعیم کی فصل کو ملزمان انور’اقبال ’کامران ’عبداﷲ ’ریاض ’زوہیب ’اشفاق’رفاقت ’رضاگجر ’نثار اور عمران نے اجاڑنا شروع کردیا، اس نے منع کیاتو ملزمان نے اس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے تشددکانشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں