میاں بیوی کا خاتون پر تشدد،کپڑے پھاڑ دیے

میاں بیوی کا خاتون پر  تشدد،کپڑے پھاڑ دیے

ڈسکہ(نامہ نگار )میاں بیوی کا خاتون پر تشدد،کپڑے پھاڑ دیے ، تھانہ ستراہ کے علاقہ میانوالی بنگلہ کی ساجدہ فضل گھر پر موجود تھی کہ ملزمان محبوب الٰہی اور اس کی بیوی نے آکر گالم گلوچ کی۔

منع کرنے پر طیش میں آکر زدوکوب کیا ،بد تمیزی کی اور خاتون کے کپڑے پھاڑ کر نیم بر ہنہ کر دیا۔ تھانہ ستراہ پولیس نے ساجدہ فضل کی مدعیت میں ملزمان میاں بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں