صحت مند معاشرے کیلئے کھیل نا گزیر :سیشن جج سیالکوٹ

صحت مند معاشرے کیلئے کھیل نا گزیر :سیشن جج سیالکوٹ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ندیم طاہر سید نے کہا ہے کہ صحتمند زندگی کیلئے دیگر چیزوں کیساتھ ساتھ کھیل بھی نہایت ضروری ہیں ۔۔

یہ نہ صرف تفریح بلکہ جسم کو ذہنی، جسمانی طور پر چا ق و چوبند اور صحت مند بنانے کا ذریعہ بھی ہیں ،صحت مند دماغ کیلئے صحت مند جسم کا ہونا ضروری ہے ، صحت مند جسم کے لیے ضروری ہے کہ انسان مختلف قسم کی جسمانی سرگرمیوں میں خود کو مصروف رکھے جس ملک میں کھیل کے میدان آباد ہوں گے وہاں کے ہسپتال ویران اور جس ملک میں کھیل کے میدان ویران ہوں گے وہاں کے ہسپتال آباد ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ٹیپ بال نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے صدر عرفان اﷲ وڑائچ ،سیکرٹری افضال اسلم، ایس پی انویسٹی گیشن عثمان منیر سیفی، حافظ خالد عباس نے بھی خطاب کیا۔ ٹورنامنٹ میں پہلا میچ ڈسٹرکٹ بار اور ڈی پی او الیون کے درمیان کھیلا گیا جس میں ڈی پی او الیون کی ٹیم نے ایس پی انویسٹی گیشن عثمان منیر سیفی کی زیر قیادت بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ جیت لیا جبکہ دوسر ا اور فائنل میچ ڈی پی او الیون اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے درمیان کھیلا گیا جس میں ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ندیم طاہر سیدکی سربراہی میں بہترین کھیل کا مظاہر ہ پیش کرتے ہوئے فائنل میچ جیت لیا۔ اس موقع پر فاتح اور رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں