گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے عہدیداروں کی ڈ ی ایس پی ٹریفک سے ملاقات

گجرات چیمبر آف سمال  ٹریڈرز کے عہدیداروں کی  ڈ ی ایس پی ٹریفک سے ملاقات

گجرات(سٹی رپورٹر) گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر محمد وقاص مرزا’صدر فرینڈز گروپ رضوان دلدار’نائب صدر ملک یاسین مبشر کی DSP ٹریفک ظہیرجنجوعہ سے ملاقات۔۔

 ،گجرات چیمبرکے نائب صدرملک یاسین کی طرف سے 50 نو پارکنگ بورڈز حوالے کیے ۔ اس موقع پر انسپکٹرشاہد نوازباجوہ چیمبربھی موجود تھے جبکہ اس موقع پرگجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریزکے وفد سے ٹریفک مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ملاقات میں ٹریفک مسائل بارے آگہی سیمینار کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ گجرات چیمبر میں جلد سیمینار کرایا جائے گا جس میں بزنس کمیونٹی کی موجودگی میں ٹریفک آگاہی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہو گی ۔چیمبر ممبران کے لئے لائسنس برانچ میں علیحدہ سے کاؤنٹر بنانے پر جلد سے جلد عملدرآمد کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں