اوور چارجنگ روکنے کیلئے پارکنگ سٹینڈز کی نگرانی شروع

گوجرانولہ(سٹی رپورٹر)عوامی شکایت پر چیف آ فیسر میونسپل کارپوریشن حیدر علی چٹھہ کی زیرنگرانی ریگولیشن برانچ سپرنٹنڈنٹ رحمت علی انصاری ،انکروچمنٹ انسپکٹر عرفان نسیم بٹ ،ماجد علی مہر،زبیر بٹ،مون راٹھورکا شیڈول ریٹ سے زائد پرچی وصول کرنے پر۔۔۔
موٹر سائیکل ،کارپارکنگ سٹینڈرڈ پرایکشن دوران چیکنگ اور چارجنگ کرنے والے انتظامیہ کو دیکھتے ہی رفو چکر ہو گئے ۔ سپرنٹنڈنٹ رحمت علی انصاری نے فوری عوام کو ریلیف دینے کیلئے نادر ا آفس کے آگے پارکنگ سٹینڈ،ٹریڈ سینٹر،عامر سینٹر،نشاط پارکنگ،حمید بلڈنگ سمیت دیگر سٹینڈز پر کارپوریشن انتظامیہ کا ہر مقام پر ایک ملازم تعینات کردیا جو اوور چارجنگ کی نگرانی کر ے گا شکایت کی صورت میں فوری چیف آفیسر کو آگاہ کر ے گا ۔ نادر ا آفس کے آگے پارکنگ میں کھڑی ریڑھیوں کا موقع پر صفایا کردیا گیا اور حمید بلڈنگ پارکنگ سٹینڈکے اندر غیر قانونی تنور لگانے پر5تنور مسمار کر کے تجاوزات مافیا کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ۔