ڈسکہ میں پولیس ٹریفک کی روانی قائم کرنے میں ناکام

ڈسکہ میں پولیس ٹریفک کی روانی قائم کرنے میں ناکام

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار) ڈسکہ شہر میں جدید وسائل اور درجنوں ملازمین ہونے کے باوجو د ٹریفک پولیس ٹریفک کا بہاؤ کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔۔۔

شہر کی معروف شاہراہوں پر گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے جس سے شہریوں کو ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،رہی سہی کسر چوکوں سے ٹریفک وارڈنز اور اہلکاروں کے غائب رہنے نے پوری کر دی ہے ،معروف شاہراہوں پربا اثر افراد اور دکاندار قابض ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے سڑکیں سکڑ کر رہ گئی ہیں، ٹریفک مسائل پر شہریوں کا کہنا تھا کہ شہر کی ٹریفک کو لگام ڈالنا مشکل دکھائی دے رہا ہے جس کی وجہ ٹریفک حکام کی عدم دلچسپی اور مجرمانہ غفلت ہے ،ایک چوک پر ایک ٹریفک وارڈن کی ڈیوٹی بھی لگائی جائے تو کافی فرق پڑ سکتا ہے مگر اعلیٰ افسروں کی آمد و رفت والے چند چوکوں کے علاوہ کہیں ٹریفک اہلکار نظر نہیں آتا ،شہریوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر شہر بھر میں ٹریفک سگنلز نصب کئے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں