سمر گیمز :ٹرائل کی تاریخوں کاشیڈول ، وینیو کااعلان

سمر گیمز :ٹرائل کی تاریخوں کاشیڈول ، وینیو کااعلان

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سمر گیمز 2025کیلئے کبڈی سمیت مختلف گیمز کے ٹرائل کی تاریخوں کا شیڈول اور وینیو کا اعلان کر دیا ہے۔

ہر گیم کے ٹرائل کیلئے الگ الگ کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں ۔کبڈی کے ٹرائل اوپن جبکہ دیگر گیمز میں انڈر 21کے کھلاڑی شرکت کر سکیں گے ۔ انٹر ڈسٹر کٹ مقابلوں کا انعقاد یکم جون سے پانچ جون تک ہوگا۔ محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام سمر گیمز کیلئے گوجرانوالہ کی مختلف ٹیموں کے ٹرائلز کا آغاز 26 مئی سے ہوگا۔26 سے 30مئی تک کامونکی ، نوشہرہ ورکاں ،گوجرانوالہ سٹی و صدر اور وزیر آباد کے کبڈی کے کھلاڑیوں کے ٹرائل ہونگے ۔29مئی کو انڈر 21ہاکی ،بیڈمنٹن اور والی بال بوائز کی ٹیموں کے ٹرائل گکھڑ سپورٹس کمپلیکس میں ہونگے ۔30مئی کو ہاکی انڈر21گرلز اور بیڈ منٹن گرلز کی ٹیموں کے ٹرائل گکھڑ سپورٹس کمپلیکس میں ہونگے ۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا سجاد احمد خان کے مطابق ٹیموں کے ٹرائلز کے لیے ٹرائل کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ سمر گیمز کروانے کا مقصد مختلف کھیلوں کو فروغ دینا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں