صدر چیمبرکی یوکے پاکستان چیمبر کے وفد سے ملاقات

صدر چیمبرکی یوکے پاکستان چیمبر کے وفد سے ملاقات

قلعہ دیدارسنگھ (نامہ نگار )صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رانا محمد صدیق اور نائب صدر چودھری محمد یوسف نے یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور رحیم یار خان چیمبر کے وفد سے ملاقات کی۔

 یوکے پاکستان چیمبر کے نائب صدر سعد حسن نے گوجرانوالہ چیمبر کو 27اور 28 اگست کو برطانیہ میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کی کچھ مصنوعات پہلے ہی بر طانیہ اور دنیا کے دیگر حصوں میں پہچان بنا چکی ہیں لیکن مزید بے شمار ایسی اعلیٰ کوالٹی کی مصنوعات ہیں جنہیں اگر عالمی پلیٹ فارم پر پیش کیا جائے تو یہ گوجرانوالہ کے کاروباری طبقے کیلئے نئے دروازے کھول سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 10سے 15ممبران پر مشتمل وفد کی شرکت گوجرانوالہ کی صنعت کو عالمی مارکیٹس سے جوڑنے کا شاندار موقع ہوگا جہاں ہماری مصنوعات کی نہ صرف نمائش ہوگی بلکہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور خریداروں کے ساتھ براہ راست روابط بھی قائم ہوں گے ۔ رانا صدیق اورچودھری محمد یوسف نے کہا کہ گوجرانوالہ چیمبر کا وفد نمائش میں بھر پور شرکت کریگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں