وزیرآباد :آلائشوں کو ٹھکانے لگانے اور صفائی کا پلان تیار

وزیرآباد :آلائشوں کو ٹھکانے لگانے اور صفائی کا پلان تیار

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر آلائشوں کو ٹھکانے لگانے اور۔۔۔

 صفائی ستھرائی کا پلان مکمل کر لیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نیکو کارہ اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ہیڈ اخلاق حیدر چٹھہ ایڈووکیٹ نے شہر کے مختلف مقامات پر لگائے گئے کیمپس کا وزٹ کیا اور گھر گھر آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے شاپر بیگ تقسیم کیے گئے ۔ وزیراعلیٰ کے ستھراپنجاب پروگرام کے تحت ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے عید قرباں کے موقع پر شہر میں صفائی کے انتظامات اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے مختلف مقامات پر کیمپس اور ڈور ٹو ڈور شاپر بیگ تقسیم کیے گئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نیکوکارہ ،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ہیڈ اخلاق حیدر چٹھہ اور سی او بلدیہ عمیر دلدار نے خود گلی محلوں اور بازاروں میں آلائشوں کو سمیٹنے کے لیے شاپر بیگ تقسیم کیے اور لوگوں کو تاکید کی کہ اپنے شہر اور محلوں کو صاف رکھنے کے لیے وہ آلائشیں ان شاپر بیگز میں محفوظ کریں انتظامیہ ان کے گھروں سے آلائشیں اٹھا لے گی دوسری جانب انہوں نے کیمپس اور مساجد عیدگاہوں کا دورہ۔کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینکڑوں افراد شہر بھر میں عید کے تینوں دن ڈیوٹی دیں گے شہری اپنے متعلقہ سپروائزرز یا ہیلپ لائن پر رابطہ کر کے آلائشوں کی اطلاع دیں تا کہ انہیں بروقت اٹھایا جا سکے ۔اخلاق حیدر چٹھہ نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکار عید کے تینوں دنوں میں مکمل متحرک رہیں گے اور شہر کو صاف ستھرا بنائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں