ترقی کیلئے فرقہ واریت سے جان چھڑانا ہوگی :شہنشاہ نقوی
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سرمایہ ملت جعفریہ علامہ سید شہنشاہ نقوی آف کراچی کا دورہ وزیرآباد مرزا براداران کے ہمراہ زیر تعمیر امام بارگاہ بین الحرمین کا وزٹ کیا۔۔۔
معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ نقوی کی معروف سماجی شخصیات مرزا شجاعت علی،مرزا مشرف علی اور مرزا کاشف علی کے گھر آمد ہوئی اس موقع پر مرزا برادران کے ہمراہ انہوں نے زیر تعمیر امام بارگاہ کا وزٹ کیا اور شاندار اور وسیع رقبہ پر تعمیرات کو سراہا۔انہوں نے مرزا بردران کی جانب سے ہر سال سینکڑوں زائرین کو مفت کربلا سمیت دیگر مقامات مقدسہ کی زیارتیں کرانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ملکی صورتحال بارے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو اس وقت قومی یکجہتی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے ہمیں فرقہ واریت اور آپسی جھگڑوں سے جان چھڑانا ہو گی اور ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے کوشش کرنا ہے انہوں نے ہندوستانی جارحیت کو بزدلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ رات کی تاریکی میں چھپ کر وار کیا ہے لیکن پاک فوج اور ایئر فورس کے شیر جوانوں نے دن کی روشنی میں منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کے دانت کھٹے کر د ئیے ہیں جس کی وجہ سے پوری قوم کو پاک فوج پر فخر ہے ۔