سیالکوٹ:نوسربازعورتوں سمیت 3 افراد نے خاتون کو لوٹ لیا

سیالکوٹ:نوسربازعورتوں سمیت  3 افراد نے خاتون کو لوٹ لیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) نوسرباز دو خواتین سمیت 3 افراد خاتون کی طلائی بالیاں لے اڑے ،۔۔۔

 تھانہ کینٹ کے علاقہ وارڈ نمبر 6 میں نصیر احمد کے گھر دونامعلوم عورتیں اور دولے شاہ نوجوان (چھوٹے سر والا شخص)کے ہمراہ گھر میں آئیں اور جنہیں نصیر کی بھابھی شمیم نے بٹھا کر پانی پلایااور کچھ پیسے دیئے ، ملزموں نے اسے باتوں میں لگایا اور اسکی طلائی بالیاں لے اڑے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں