وزیرآباد:قربانی کے جانوروں کو 2 ہزار ٹن آ لائشیں تلف
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عید کے تینوں روز سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینٹری ورکرز شہر اور گردونواح سے آلائشوں کو اٹھا کر ٹھکانے لگاتے رہے ۔۔۔
کمپنی اعداد و شمار کے مطابق تین دنوں میں تقریباً 2000 ٹن آلائشیں تلف کی گئیں ، آلائشوں کی کولیکشن کے لیے شہر کے مختلف مقامات پر کیمپس لگائے گئے اور شہریوں میں بیگز بھی تقسیم کیے گئے ، اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین اور ایگزیکٹو ہیڈ اخلاق حیدر چٹھہ ایڈووکیٹ نگرانی کرتے رہے ۔ عید کے ایام میں اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نیکو کارہ ، ایگزیکٹو ہیڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اخلاق حیدر چٹھہ ایڈووکیٹ اور چیف آفیسر بلدیہ عمیر دلدار نے آپریشنل منیجر شاہد اقبال اور عدیل سیف چٹھہ کے ہمراہ مختلف علاقوں کے دورے کیے اور آلائشیں اٹھانے اور انہیں تلف کرنے کے تمام تر مراحل کا خود جائزہ لیا۔اندرون شہر اور مضافاتی علاقوں میں بھی مختلف مقامات پر کیمپس لگائے گئے ہیں جبکہ سینکڑوں گاڑیاں اور سینکڑوں ورکرز جانوروں کی آلائشوں کو اٹھا کر ڈمپنگ پوائنٹ تک لے جاتے رہے ۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نیکوکارہ اور ایگزیکٹو ہیڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اخلاق حیدر چٹھہ نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ آپریشن بخیریت مکمل ہوا اور پورے علاقے سے آلائشوں کو تلف کیا گیا ۔اخلاق حیدر چٹھہ نے کہا کہ صفائی ستھرائی کا عمل جاری رہے گا اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق علاقہ کو صاف ستھرا کیا جائے گا۔