حافظ آ باد میں صفائی ستھرائی کے اقدامات مثالی :سائرہ تارڑ

حافظ آ باد میں صفائی ستھرائی کے اقدامات مثالی :سائرہ تارڑ

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی کوارڈی نیٹر سائرہ افضل تارڈ اور ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ۔۔۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے کلین پنجاب ویژن کے تحت عید الاضحی کے موقع پر جابوروں کی آلائشیں اٹھانے اور صفائی کے مثالی اقدامات کیے گئے ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور میونسپل کمیٹی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں کا دورے کے دوران کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر سلمان اکبر، چودھری تہور حسین تارڑ، سی او میونسپل کمیٹی اکرام اﷲ سندھو، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے افسر احسن شیراز بھی ساتھ تھے ۔وزیر اعلی کی کوارڈی نیٹر اور ڈپٹی کمشنر نے ونیکے روڈ،سیم نالہ روڈ،علی پور روڈ،بجلی محلہ،ریلوے روڈ،کسوکے روڈ،مبارک کالونی سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے اور صفائی ستھرائی کے کاموں،مختلف کولیکشن پوائنٹس اور کیمپوں کا جائزہ لیا۔ سائرہ افضل تار ڑ کا کہنا تھا کہ پہلی بار ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کیے گئے جس پر ہم وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف،ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور میونسپل کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں انکا کہنا تھا کہ عوام نے بھی صفائی ستھرائی کے کاموں کو بہتر بنانے کے لیے بھی تعاون کیا ۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ 1400 سینٹری ورکرز کی ٹیمیں صفائی ستھرائی اور جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کے کاموں کیلئے مامور ہیں عید کے موقعہ پر صفائی کے کام سر انجام دینے والے سینٹری ورکرز ہمارے ہیرو ہیں انکی خدمات قابل ستائش ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں