ٹریفک پولیس گجرات کی اوورچارجنگ اوور لوڈنگ کیخلاف کارروائی

گجرات (نامہ نگار )وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن محفوظ پنجاب کے تحت ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب مرزا فاران بیگ کے۔۔۔
احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مستنصر عطا باجوہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر گجرات ظہیر احمد جنجوعہ کی زیر نگرانی میں ٹریفک پولیس گجرات کی جانب سے اوورچارجنگ اوور لوڈنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ مسافروں کی سہولت اور روڈ سیفٹی کیلئے سخت چیکنگ، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی جاری ہے ،ساتھ ساتھ ڈرائیورز کو بریفنگ بھی دی جا رہی ہے ۔کم عمر ڈرائیورز کے خلاف بھی بھرپور کاروائی جاری ہے ۔