منڈیکی گورائیہ:جانوروں کی آ لائشیں نہ اٹھائی جا سکیں

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)عید قربان گزر گئی مگر ڈسکہ اور گردنواح سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں نہ اٹھائی جاسکیں ،۔۔۔
آلائشوں کے تعفن نے علاقہ مکینوں کا جینا محال کردیا، عید قربان کے موقع پر علاقہ مکینوں کی طرف سے ذبح کئے گئے جانوروں کی آلائشیں نہیں اٹھائی جاسکی ہیں۔ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں علاقہ بھرکی گلی محلوں اور سڑکوں پر پڑی ہوئی ہیں جس سے تعفن پھیلنا شروع ہوگیا ہے جس سے علاقہ مکینوں کا جینا محال ہوگیا ۔ علاقہ مکینوں نے بتایاکہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کیلئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اورا سسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو آگا ہ کرچکے ہیں مگر وہ ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتے ہیں ۔قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کی بدبو کی وجہ سے علاقہ مکین اپنے اپنے گھروں میں قید ہوکر رہ گئے ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔ رابطہ کرنے پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی والوں نے بتایاکہ علاقہ مکین صبر کریں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں جلد اٹھالی جائیگی۔