سیالکوٹ ایئر پورٹ پر کینیا سے جعلی دستاویز پر آ نیوالا مسافر گرفتار

سیالکوٹ ایئر پورٹ پر کینیا سے  جعلی دستاویز پر آ نیوالا مسافر گرفتار

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے جعلی دستاویزات پر کینیا سے آئے مسافر عبد الحمید کو گرفتار کر کے۔۔۔

 اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات منتقل کردیا۔ مسافر فلائٹ نمبر G9552 کے ذریعے کینیا سے پاکستان پہنچا ، پاسپورٹ پرکینیڈا کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر گزشتہ ماہ کینیا گیاتھا۔ ملزم نے کینیا کے ایجنٹ سے مذکورہ ٹمپرڈ ویزا حاصل کیا اور بعد ازاں مذکورہ ویزے کی بنیاد پر پاکستان سے کینیڈا جانے کی کوشش کرنا تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں