چیئرمین سینیٹ سے صغیر بٹ کی قیادت میں تاجروں کی ملاقات

گوجرانوالہ (نیوزرپورٹر)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے پیپلز پارٹی کے سٹی سیکرٹری اطلاعات صغیر بٹ کی قیادت میں گوجرانوالہ کے صنعتکاروں کے وفد کے ہمراہ ملاقات ہو ئی۔۔۔
جس میں حالیہ بجٹ کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔ صغیر بٹ نے کہا کہ بجٹ میں عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملنا چاہیے ۔ چیئرمین سینیٹ نے تاجروں کی تجاویز کو سراہا اور فوری طور پر سید علی قاسم گیلانی کے ہمراہ متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کر ائیں۔اس موقع پر علی ہمایوں بٹ ، کبیر بٹ ، ابوبکر قسیم اور کامران خالد بٹ بھی موجود تھے ۔