بجٹ تقریر میں وکلا کے لئے الفاظ نامناسب:صدرٹیکس بار

بجٹ تقریر میں وکلا کے لئے الفاظ نامناسب:صدرٹیکس بار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر حامد حسن،جنرل سیکرٹری شیراز اسلم نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2025-26 کے دوران وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے بجٹ تقریر میں وکلا کے لئے استعمال کئے گئے۔۔۔

 الفاظ انتہائی نامناسب رویہ پر مشتمل ہیں جن کی سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن بھرپور الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور وفاقی وزیر خزانہ کو یہ باور کروانا ضروری سمجھتی ہے کہ آپ نے ان الفاظ سے ملک بھر کے وکلا کی نہ صرف پیشہ ورانہ مہارت اور قابلیت کی توہین کی ہے بلکہ یہ تاثر بھی دیا ہے کہ حکومت کی نظر میں پاکستان بھر کے پڑھے لکھے طبقات کی علمی اور پیشہ ورانہ کارکردگی کی چنداں اہمیت نہ ہے جس سے پاکستان بھر کی تمام وکلا برادری کی دل آزاری ہوئی ہے اور وکلا برادری میں شدید اضطراب کا باعث بنی ہے ۔ لہٰذا سیالکوٹ ٹیکس بار ایسوسی ایشن پُر زور مطالبہ کرتی ہے کہ آپ اپنے ان الفاظ پر وکلا برادری سے معذرت کریں اور بجٹ تقریر سے وکلا کے بارے لکھے گئے الفاظ کو فوری حذف کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں