حافظ آباد:گرمی،تمام ہسپتالوں میں خصوصی کاؤنٹرز قائم

حافظ آباد:گرمی،تمام ہسپتالوں میں خصوصی کاؤنٹرز قائم

حافظ آباد(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حافظ آباد ڈاکٹر فائق علی تارڑ نے کہا ہے کہ شہری حالیہ ہیٹ ویو سے بچاؤ کے کے لیے محکمہ صحت کے حفاظتی و احتیاطی اقدامات پر عمل درآمد کریں۔

ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کی خصوصی ہدایات پر محکمہ صحت کی جانب سے تمام ہسپتالوں میں خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں اور عوام میں آگاہی کے لیے خصوصی مہم بھی چلائی جا رہی ہے ۔شہری سخت گرمی کے باعث صبح دس بجے سے چار بجے تک سفر اور گھروں سے غیر ضروری باہر نہ نکلیں، او آر ایس ملے پانی کا زیادہ استعمال کریں اور کام کے لیے ٹھنڈی جگہوں کا انتخاب کریں ۔عوام کو ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے محکمہ صحت کے ملازمین گلی،محلوں اور دیگر عوامی مقامات پر جا کر بھی احتیاطی اقدامات پر عمل درآمد کے حوالے سے بچاؤ کے لیے آگاہی دے رہے ہیں۔والدین بچوں کو گرمی کے اس سخت موسم میں پارکوں ،تفریحی مقامات میں جا نے سے منع کریں ۔شہری خریداری کے لیے دن کے اوقات میں مارکیٹوں ،بازاروں میں جانے کے بجائے شام کو مارکیٹوں اور بازاروں میں جا کر خریداری کریں تاکہ گرمی اور گھٹن سے بچا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں