وفاقی بجٹ بہترین ،لوگوں کو ریلیف ملے گا :الحاج امجدفاروق
گجرات(سٹی رپورٹر )سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) چیف ایگزیکٹو نیشنل فرنشرز الحاج امجد فاروق نے وفاقی بجٹ کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
حکومت نے عوام کی بہتری کیلئے جو بجٹ پیش کیا ہے اس سے لوگوں کو ریلیف ملے گا، وفاقی بجٹ متوازن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کے امیج میں اضافہ ہوا ہے اور ہماری حکومت پاکستان کو ترقی کی راہ پر لے کر جائے گی۔ انہو ں نے کہا کہ سادہ اور آسان ٹیکس فارم خوش آئند ہے۔ اس سے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے میں مدد ملے گی۔