سمبڑیال اور نواح میں 10 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ، کاروبار متاثر

سمبڑیال اور نواح میں 10 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ، کاروبار متاثر

سمبڑیال (سٹی رپورٹر )سمبڑیال سٹی اورگردونواح کے علاقوں میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ،دورانیہ 10 گھنٹے سے تجاوز۔۔

جبکہ انتظامیہ نمبر بند کر کے آرام کرنے میں مصروف ہوگئی ۔ سٹی سمبڑیال بالخصوص منڈی سمبڑیال اور محلہ دارالسلام اورگردونواح کے علاقوں جیٹھی کے ودیگر میں لگاتار4سے 6 گھنٹے بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث دکانداروں کے کاروبار تباہ جبکہ شدید گرمی اور حبس کے باعث چھوٹے بچے سسکیاں لینے پر مجبور ہیں۔دوسری طرفSDO ،لائن سپرنٹنڈنٹ، لائن مین سمیت دیگر عملہ فون بند کر کے خود آرام کرنے میں مصروف ہیں جبکہ لوڈ شیڈنگ کے ستائے صارفین شدید پریشان ہیں۔ صارفین سبحان،محمد شفیق، منظور،ارسلان، جاوید اقبال، راشد،عامر،احتشام سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے بجلی مہنگی کرنے کے باوجود بدترین لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے ۔3بجے سے 9 بجے اور رات 12 بجے سے 4 بجے تک بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث شہری نہ کاروبار کر سکتے ہیں اور نہ ہی آرام کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں ، گیپکو حکام نے شکایات حل کرنے کے بجائے نمبر بند کرنا اور فون نہ اٹھانا معمول بنا رکھا ہے ۔ صارفین نے چیف گیپکو گوجرانوالہ، ایکسین گیپکو سیالکوٹ سمیت اعلٰی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں