اسسٹنٹ کمشنر کا سیالکوٹ روڈ ونجووالی میں ٹف ٹائل منصوبے کا جائزہ

وزیرآباد(نا مہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کا سیالکوٹ روڈ ونجووالی کا وزٹ،سڑک کنارے لگائی جانے والی ٹف ٹائل کا معائنہ اور ۔۔
سڑک کی صفائی، خوبصورتی، ٹریفک کی روانی اور دیگر شہری سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر مراد حسین نیکو کارہ نے کہا کہ روڈ سائیڈ خوبصورتی کے منصوبوں، درختوں کی قطار، فٹ پاتھ کی مرمت اور ٹریفک کی روانی میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ونجووالی سیالکوٹ روڈ کی ماڈل بیوٹیفکیشن دوسرے شہروں کیلئے مثال ہوگی ۔