ڈسکہ : ون ویلنگ کا رحجان خطرناک حد تک بڑھ گیا

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار) ڈسکہ اور اسکے گردونواح میں موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ کا رحجان خطرناک حد تک بڑھ گیا۔۔۔
آوارہ اور بگڑے ہوئے نوجوان مصروف سڑکوں پر ون ویلنگ کرنے لگے خطرناک حادثات کا اندیشہ بڑھ گیا ہے ، ون ویلنگ کیخلاف سخت ایکشن لینے کامطالبہ، علاقہ بھرکے آوارہ منش اور بگڑے ہوئے نوجوانوں میں موٹرسائیکل ون ویلنگ کا بخار عروج پر دکھائی دیتا ہے ، مصروف ترین سڑکوں پر اس قسم کے نوجوان گروپس کی شکل میں اورانفرادی طورپر ون ویلنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں ،اس منفی رحجان کے باعث عوام الناس میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے ، علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے فوری اصلاح وا حوال کامطالبہ کیاہے ۔