سیالکوٹ : گندگی کے ڈھیر شہریوں کیلئے وبال جان

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سیالکوٹ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر شہریوں کے لئے وبال جان بن گئے ۔میونسپل کارپوریشن کی جانب سے نالوں کی صفائی نہ ہونے اور ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے۔۔۔
روزانہ کی بنیاد پر کوڑ ا کرکٹ سٹرکوں کے کناروں پر نہ اٹھانے سے گندگی کے ڈھیر لگادئے ے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق نالوں کی صفائی کے سلسلے میں سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں صفائی کی اور نالوں سے نکلنے والی گندگی کو سٹرکوں کے کناروں پر پھینک دیا نہ تو میونسپل کارپوریشن اور نہ ہی سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے گندگی کو مناسب اندازمیں ٹھکانے لگایا جسکے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔ کہ نالوں سے نکلنے والی گندگی کون اٹھائے گا جس کی وجہ سے شہر کے متعدد علاقوں میں ماحول تعفن زدہ ہوچکا ہے اور سٹرکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی ہے ۔د