کامونکی اور نوشہرہ ورکاں روڈ گڑھوں میں تبدیل ہوگئی
تتلے عالی(نامہ نگار) کامونکی اور نوشہرہ ورکاں روڈ گڑھوں میں تبدیل ہوگیا۔تتلے عالی اور اس کے نواحی علاقوں کو جی ٹی روڈ سے ملانے والی سڑک کامونکی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور گہرے کھڈوں میں تبدیل ہونے کے باعث مسافر گاڑیوں کی آمدورفت بند ہو کر رہ گئی ہے ۔
کامونکی جانے کیلئے گوجرانوالہ یا مریدکے روڈ کو استعمال میں لایا جا رہا ہے ۔مذکورہ روڈ کی تعمیر دو سال قبل شروع ہوئی تھی لیکن نامعلوم وجوہات کی وجہ سے ایک کلو میٹر سڑک کی تعمیر کے بعد ٹھیکیدار مشینری وعملہ کو لے کر غائب ہوگیا تھا۔تتلے عالی سے ماڑی خورد تک نوشہرہ روڈ کی کئی مقامات سے ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوگیا ہے ،پنجاب حکومت نے نوشہرہ ورکاں سے ماڑی بھنڈراں تک سڑک تعمیر کر دی تھی لیکن سال بعد ماڑی بھنڈڑاں سے تتلے عالی تک سڑک کی تعمیر کیلئے ٹھیکیدار نے کنکریٹ،پتھر ودیگر سامان پہنچا دیا ہے ۔اہل علاقہ نے کامونکی روڈ کی بھی جلد از جلد تعمیر شروع کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔