سیالکوٹ :بجلی کی غیراعلانیہ ، طویل لوڈشیڈنگ ، شہری پریشان

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ، تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔
سیالکوٹ کے شہری علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دیہی علاقوں کی نسبت کم ہے جبکہ دیہات میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے ۔ گھنٹوں بجلی غائب رہنا معمول بن چکا ہے ۔ صنعتی ایریا میں بھی بجلی کا آنکھ مچولی جاری ہے ۔ سیالکوٹ ایکسپورٹ شہر ہونے کے باعث بجلی بحران کے باعث انڈسٹری کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ سیالکوٹ کی ایکسپورٹ انڈسٹری بھی بجلی بحران سے متاثر ہو رہی ہے ۔ سیالکوٹ میں تاجر برادری بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے پریشان ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی بار بار بندش نے کاروباری او ر مزدور طبقہ کو شدید کرب میں مبتلا کردیا ہے جس کی بناء پر مزدوروں طبقہ شدید مالی مشکلا ت کا شکار ہے۔