کھاریاں:محرم الحرام کی آمد اور امن وامان برقرار رکھنے کیلئے فلیگ مارچ

کھاریاں:محرم الحرام کی آمد اور امن  وامان برقرار رکھنے کیلئے فلیگ مارچ

کھاریاں (تحصیل رپورٹر)محرم الحرام کی آمد اور امن وامان برقرار رکھنے کیلئے پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا ۔

 ڈی پی او ڈاکٹر مستنصر عطا باجوہ کی ہدایت پر محرم الحرام کی آمد کے سلسلہ میں ضلع میں امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے گجرات پولیس کے دستوں نے مختلف شاہراہوں پر فلیگ مارچ کیا۔ مارچ میں ضلع پولیس، ٹریفک پولیس اور ایلیٹ فورس کی گاڑیوں نے حصہ لیا۔محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ اور دیگر اہم شاہراہوں پر فلیگ مارچ کیا گیا ۔ڈی پی او گجرات نے اس موقع پر کہا کہ گجرات پولیس محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے پوری طرح تیار ہے ،قانون شکن عناصر کی سر کوبی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں