نوشہرہ ورکاں:کبڈی مقابلے میں دھاروکی نے جہلن کو ہرا دیا

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )دھاروکی میں پیر بابا علی سیال کا عرس منعقد ہوا جس میں زائرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔۔۔
مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی قوالی کی محفل ہوئی اور ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں ، اس موقع پر جہلن اور دھاروکی کی ٹیموں کے درمیان کبڈی کا مقابلہ ہوا جو دلچسپ مقابلے کے بعد دھاروکی نے جیت لیا۔ مہمان خصوصی سردار بشارت علی ڈوگر نمبردار اور چودھری محمد فاروق گجر چیئرمین نے فاتح کپتان ناظم گجر اور رنر اپ ٹیم کے کپتان کو ٹرافیاں دیں۔