بینظیر بھٹو کی 72 ویں سالگرہ ،ڈار ہائوس میں تقریب

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 72 ویں سالگرہ کی تقریب کا سٹی پیپلز سیکرٹریٹ 25A ڈار ہاؤس سیٹلائٹ ٹاؤن میں انعقاد کیا گیا۔۔۔
نائب صدر سنٹرل پنجاب میاں اظہر حسن ڈار مہمان خصوصی تھے ۔ صدر پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ میاں ودود حسن ڈار، جنرل سیکرٹری سٹی خالد حسین باجوہ نے صدارت کی۔ قائدین نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے امہ مسلمہ کی عظیم قائد شہید محترمہ بینظیر بھٹو خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اپنی والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عالمی برادری سے پاکستان کے سفارتی تعلقات بہتر کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ ملکی خودمختاری، جمہوریت، عوامی حقوق اور بین الاقوامی تعلقات میں توازن کو اہمیت دی ہے ۔ممبر پنجاب کونسل خالد اسلام ڈار، نائب صدر گوجرانوالہ ڈویژن میاں سعید احمد، نائب صدر سٹی الیاس اعوان، نائب صدر سٹی سکندر اقبال، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سٹی تیمور ڈار، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری سٹی منور عاصم بھٹی، آفس سیکرٹری سٹی جاوید مکھن گجر، ٹکٹ ہولڈر این اے 78 حارث میراں گجر، ٹکٹ ہولڈر این اے 80 ڈاکٹر عمران رحمانی، ٹکٹ ہولڈر پی پی 68 سردار اقبال حسینی گجر سمیت رہنمائوں اور کارکنوں نے شرکت کی ۔