ایران کو ایٹمی پرو گرام کا حق ملنا چاہیے :جاوید قصوری

ایران کو ایٹمی پرو گرام کا حق ملنا چاہیے :جاوید قصوری

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت پاکستان کا ایران اسرائیل جنگ بارے ابھی تک کا موقف اطمینان بخش تاہم فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے دورہ امریکہ کے مندرجات قوم کے سامنے رکھنے چاہئیں۔۔۔

ایران سمیت تمام ممالک جو اسرائیلی شرارتوں کا شکار ہیں ان کو اپنے تحفظ کے لیے ایٹمی پروگرام کا حق ملنا چا ہیے ،اسرائیل کو اگر ایٹمی قوت بننے کا حق ہے تو ایران کو کیوں نہیں،موجودہ پاکستانی بجٹ آئی ایم ایف کا تیار کردہ،اشرافیہ کو اس بجٹ میں ریلیف جبکہ عوام کو ٹیکسز کے بوجھ تلے دبایا گیا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پنجاب کے امیر جاوید قصوری نے اسلامک سینٹر وزیرآباد میں نماز جمعہ کے اجتماع کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مشتاق بٹ،ناصر محمود کلیر،صابر حسین بٹ،ندیم صادق تارڑ،رانا عقیل احمد ودیگر بھی موجود تھے ۔جاوید قصوری نے کہا کہ ہم بحیثیت پاکستانی قوم ایران کی حکومت اور قوم کو جرات اور دلیری سے اسرائیل کا مقابلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، امریکہ صیہونی ریاست کے ذریعہ مشرق وسطی میں اپنا تسلط جمانا چاہتا ہے اور ہمیشہ اسرائیل کی شرارتوں پر اسکا حامی رہا ہے ، اسرائیل نے 2 سال میں 60 ہزار فلسطینی مسلمانوں کو شہید کیا دو روز قبل بھی اسرائیل نے غزہ پر بمباری کر کے 100 کے قریب افراد کو شہید کیا اہل غزہ کے گھر مسمار ہو چکے ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں