ڈسکہ :مختلف واقعات میں راستہ روک کر فائرنگ ، 2افراد زخمی

موترہ،ڈسکہ (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )دو واقعات میں 4 افراد نے فائرنگ کرکے 2نوجوانوں کو شدیدزخمی کردیا ۔
تھانہ موترہ کے علاقہ سیوکے کے احمداﷲ کے پوتے کو ملزم ارحم نے روک لیا اورقتل کردینے کی نیت سے فائرنگ کردی ،گولی لگنے سے وہ شدیدزخمی ہوگیا۔ موضع کانواں لٹ کاعلی حسن اپنے کزن حامد کے ہمراہ جارہاتھاکہ انہیں عمر ’احمد اور حیدر نے روک لیا اور فائرنگ کرناشرو ع کردی جس کے نتیجہ میں اس کا کزن گولی لگنے سے شدیدزخمی ہوگیا، زخمیوں کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال پہنچادیاگیا ۔