پیٹا کا پنجاب اسمبلی کے باہر 25 جون کو احتجاج کا اعلان

پیٹا کا پنجاب اسمبلی کے باہر  25 جون کو احتجاج کا اعلان

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)چیئرمین پیٹا پنجاب احسان علی گورائیہ نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین حقوق کی بحالی کیلئے فیصلہ کن احتجاج کیلئے پنجاب اسمبلی کے باہر 25 جون کو تاریخ ساز مظاہرہ کریں گے ۔

 پیٹا ضلع گوجرانوالہ کے عہدیداروں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت نے بغیر کسی جواز کے پنشن اصلاحات اور گریجوایٹی کم کر کے ملازمین کے حقوق اور مراعات پر شب خون مارا ہے ،تحریری معاہدوں کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا ہے جس کی وجہ سے پنجاب کے سرکاری ملازمین سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ 25 جون کو لاہور میں ہونے والا احتجاج حقوق کی بحالی کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں