چوری ، ڈکیتی کی 3وارداتیں ، شہری مال وزرسے محروم
سمبڑیال(سٹی رپورٹر)چوری ،ڈکیتی کی تین وارداتوں کے دوران شہری 1لاکھ 20ہزارروپے نقدی ،موبائل فون سمیت دیگر سامان سے محروم۔
تھانہ سمبڑیال کے علاقہ محلہ الیوالی کے رہائشی محمد مشتاق چیمہ ہمراہ اپنے دوست غلام مصطفی کے گھر جارہے تھے کہ راستے میں نوری شیلر کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوں نے اسلحہ کے زورپر روک کر نقدی 1لاکھ روپے 2عدد موبائل فون، اے ٹی ایم کارڈ ،شناختی کارڈ سمیت دیگر کاغذات ،دوسری واردات میں گریڈ سٹیشن جیٹھی کے روڈ پر دودھ فروش عمران حسین سے 2نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زورپر نقدی 18ہزارروپے ،موبائل فون جبکہ گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول نورپورسیداں میں سکول کے تالے توڑ کر ایل سی ڈی ، 2عدد ٹیپ اوردیگر50ہزارروپے مالیت کا سامان نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے ۔