تتلے عالی :مختلف وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں کانقصان

تتلے عالی :مختلف وارداتوں  میں شہریوں کو لاکھوں کانقصان

تتلے عالی(نامہ نگار)ڈکیتی وچوری کے مختلف واقعات میں لاکھوں کی نقدی،موٹر سائیکلیں ودیگر سامان چوری کرلیا گیا۔

 کوٹلی منسو پلی کے قریب دو ڈاکوؤں نے چک پاکھر کے امجد علی اور اس کے بھائی سے ایک لاکھ55ہزار روپے ،دوعدد موبائل فون چھین لئے ، بھورڑی میں رانا عمران اور ا س یکے مہمان فہدبشیر خان سے دو ڈاکوؤں نے 50ہزار روپے اور دوعدد موبائل فون چھین لئے ، شمسہ ڈھڈہ کے بشارت سے سیم نالہ کے قریب دو ڈاکوؤں نے دو ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا،غیبی کے زمیندار غلام مصطفی کے ڈیرہ سے بغیر موٹر سائیکل،40ہزار روپے مالیتی برتن چوری ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں