نوکھر :ملزم گرفتار، ایک کلوسے زائد ہیروئن برآمد

نوکھر :ملزم گرفتار، ایک  کلوسے زائد ہیروئن برآمد

نوکھر (نامہ نگار)تھانہ کوٹ لدھا پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،احسان عرف مٹھو منشیات فروش سے 01 کلو 140 گرام ہیروئن، ناجائز اسلحہ اور گولیاں بر آمد ، مقدمہ درج۔

ملزم کی گرفتاری پر سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ دوران تفتیش منشیات فروش نے انکشاف کیا کہ وہ دوسرے اضلاع سے منشیات لاتا اور ضلع بھر میں نوجوانوں کو منشیات فروخت کرتا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں