تنخواہوں اور پنشنوں میں کمی کے خلاف تحریک کی حمایت کااعلان

 تنخواہوں اور پنشنوں میں کمی کے  خلاف تحریک کی حمایت کااعلان

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دُنیا)آل پنجاب گورنمنٹ پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیف پیٹرن پروفیسر صلاح الدین ، مرکزی صدر ثنا اﷲکھوکھراور سیکرٹری جنرل پروفیسر محمد بشیر سیال نے لوکل گورنمنٹ یونین کی تنخواہوں اور پنشنوں میں کمی کے خلاف تحریک کی حمایت کردی ۔

 ان رہنماؤں نے سیکرٹری جنرل نصیر الدین ہمایوں ملک کو یقین دلایا ہے کہ پنجاب پنشنرز ویلفیئرایسوسی ایشن مطالبات کی منظوری تک لوکل گورنمنٹ یونین کے ہمقدم رہے گی۔ان رہنماؤں نے کہا کہ حکومت پنجاب کو پنشنوں میں پانچ فیصداضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ اور انصاف کا منہ چڑانے کے مترادف ہے ۔پنجاب حکومت کو پنشن میں کم ازکم دس فیصد اضافہ کرنا چاہئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں