محرم الحرام میں جلوسوں کے روٹس کوکلیئر کرنے کیلئے تجاوزات کا صفایا

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے کچا برتن والہ بازار،چوک بیری والہ،مکی روڈ،کھیالی شیخو پورہ روڈ سمیت دیگر مقامات پرمحرم کے جلوس روٹس کوتجاوزات پاک کرنے کیلئے بھرپور کارروائی کی ۔
انکروچمنٹ سپر نٹنڈنٹ رحمت علی انصاری،انکروچمٹ انسپکٹر عرفان بٹ نے روڈ پر لگے سٹال کا موقع پر صفایا کراتے ہوئے 100سے زائد دکانوں کے آگے لگی ترپالیں اتاردیں،2لکڑی کے گوداموں کو فوری روڈ سے سامان ہٹانے کی ہدایت ۔جبکہ 150کے قریب تجاوزات مافیا کو از خود تجاوزات ہٹا نے کیلئے ایک دن کی وارننگ جاری کر دی ،دوران آپریشن 2د کانیں سیل، مزاحمت کرنے پر ایک شخص گرفتار کرکے متعلقہ تھانے کی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔