سیالکوٹ:محرم میں سکیو رٹی کے حوالے سے ڈی پی او کی زیر صدارت اجلاس

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کی زیر صدرات کانفرنس ہال پولیس لائن میں بسلسلہ سکیورٹی انتظامات محرم الحرام کے حوالے سے میٹنگ منعقد کی گئی۔
میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ عثمان منیر سیفی سمیت تمام ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز، ڈی ایس پیز ٹریفک، ایس ایچ اوز اور ہیڈ برانچز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں تمام مجالس اور چھوٹے بڑے جلوسوں کیلئے سکیورٹی انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔