علی پور چٹھہ:چلڈرن پارک میں اوباشوں کا راج ،خواتین اور بچے عدم تحفظ کا شکار

علی پور چٹھہ:چلڈرن پارک میں اوباشوں کا راج ،خواتین اور بچے عدم تحفظ کا شکار

علی پور چٹھہ (تحصیل رپورٹر )چلڈرن پارک میں اوباشوں کا راج ،خواتین اور فیملیز عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ، شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے اصلاح کا مطالبہ کر دیا ۔

علی پورچٹھہ کے اکلوتے چلڈرن پارک میں فیملیز کا سیر و تفریح کیلئے آنا مشکل تر بنتا جا رہا ہے ۔ شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوانوں نے پارک کو اپنی آوارہ گردی اور غیر اخلاقی حرکات کا مرکز بنا لیا ہے جو فیملیز کا تعاقب کر کے فحش فقرات کستے ہیں اور ہر وقت پارک میں منڈلاتے رہتے ہیں ۔متاثرہ خواتین اور شہریوں کا کہنا ہے کہ اوباش عناصر نے خواتین پر آواز ے کسنا معمول بنا لیا ہے جس کی وجہ سے باعزت شہریوں کا پارک آنا جانا کم ہو گیا ہے ۔ انتظامیہ کو بارہا شکایات درج کر ائی گئیں تاہم متعلقہ ادارے تاحال کسی موثر اقدام سے قاصر ہیں۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پارک میں سکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے جائیں اور اوباش عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ فیملیز بلا خوف و خطر تفریح سے مستفید ہو سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں