ڈسٹرکٹ بار اورگجرات ویلفیئر فورم میں ایم او یو پر دستخط

ڈسٹرکٹ بار اورگجرات ویلفیئر فورم میں ایم او یو پر دستخط

گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)گجرات بار اور گجرات ویلفیئر فورم کے درمیان غریب مستحق اور انسانی فلاح و بہبود کیلئے ایم او یو سائن ہو گیا ۔۔

، صدر گجرات بار منیر گوندل ایڈووکیٹ اور صدر گجرات ویلفیئر فورم میاں عمران مسعود نے ایم او یو پر دستخط کر دئیے ۔ اس موقع پرصدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے خطاب میں کہا کہ صدر گجرات ویلفیئر فورم میاں عمران مسعود اور نائب صدر وحید الدین ٹانڈہ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی کاوشوں سے گجرات بار اور گجرات ویلفیئر فورم کے درمیان ایم او یو غریب مستحق اور انسانی فلاح و بہبود کے لیے سائن کیا گیا جس میں انشا اﷲ گجرات بار کے وکلا اپنا بھرپور رول پلے کریں گے اور انسانی خدمت و تابعداری میں پیش پیش ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ گجرات ویلفیئر فورم کی پوری ٹیم عوام کی فلاح و بہبود کے پراجیکٹ پر انتہائی دلچسپی لیکر تیزی کے ساتھ جس طرح کام کررہی ہے اس پر پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گجرات بار کے وکلا آئین و قانون کی بالادستی کے ساتھ ساتھ ہمیشہ سے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے آرہے ہیں جس کی مثالیں آج بھی موجود ہیں، گجرات ویلفیئر فورم کیلئے گجرات بار کے وکلا کی فری لیگل سروسز حاضر ہیں جہاں کہیں بھی گجرات ویلفیئر فورم کی ٹیم کو قانونی معاونت کی ضرورت ہوگی گجرات بار آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں