لدھیوالہ وڑائچ :بجلی چوری پر 5 صارفین پکڑ ے گئے ، مقدمات درج

لدھیوالہ وڑائچ :بجلی چوری پر 5  صارفین پکڑ ے گئے ، مقدمات درج

لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار)ایس ڈی او لدھیوالہ وڑائچ کے ٹیم کے ہمراہ چھاپے دوران چیکنگ بجلی چوری کرنے والے پانچ صارفین پر مقدمات درج کرلئے گئے ۔

تفصیل کے مطابق ایس ڈی او گیپکو سب ڈویژن لدھیوالہ وڑائچ میاں عمران نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گلہ کھوکھراں والا، راجباہ روڈ محلہ شیرے والا میں چھاپے مار کر دوران چیکنگ بجلی کے میٹرز سے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے والے صارفین محمد بلال، اظہر عباس محمد اعظم، فخر زمان اور محمد صغیر کے بجلی کنکشن منقطع کر کے انکے خلاف تھانہ لدھیوالہ وڑائچ میں بجلی چوری کے مقدمات درج کرا د ئیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں