جدوجہد کا مقصد ترقی کے دروازے کھولنا :عدنان چٹھہ

علی پورچٹھہ، وزیر آ باد (تحصیل رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلٰی پنجاب ٹاسک فورس فارسکلز ڈویلپمنٹ عدنان افضل چٹھہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
حکومت کے بجٹ 2025 میں حلقہ پی پی 36 علی پور چٹھہ کے لیے ریکارڈ ترقیاتی فنڈز مختص کیے گئے ہیں حالیہ بجٹ کو پنجاب کی تاریخ کا ایک بڑا ترقیاتی بجٹ قرار دیا جا رہا ہے ۔علی پور چٹھہ میں ترقی کا نیا باب رقم ہونے جا رہا ہے ۔ علی پور چٹھہ کا پی سی ون منظور ہو چکا ہے جس کے تحت 57 کلومیٹر طویل سیوریج کا منصوبہ بھی شامل ہے ۔ روڈ مکمل ہونے کے بعد علی پور چٹھہ میں سپیڈو بس سروس شروع کی جائے گی۔ علاوہ ازیں 12 کروڑ روپے کی لاگت سے سپورٹس کمپلیکس اور 8 کروڑ روپے سے ورپال چٹھہ میں سپورٹس کمپلیکس بننے جا رہا ہے ۔شہر میں 1122 ریسکیو سنٹر کے قیام کی منظوری دی گئی ہے جو سالانہ ترقیاتی پروگرام اے ڈی پی کا حصہ ہیں۔656 ملین روپے کی لاگت سے دریائے چناب کے کنارے بند پر 12 فٹ چوڑی کارپٹ سڑک کی ازسرنو تعمیر ہوگی۔ جب کہ 70 کلومیٹر طویل وہ سڑکیں بنائی جا رہی ہیں جن کا وجود ہی نہیں تھا۔ ان میں رسولنگر روڈ بھی ریشنلائز اسٹیمیٹ کے تحت شامل ہے ۔ چھنانواں پل کی تعمیر کے لیے 27 کروڑ روپے منظور ہو چکے ہیں۔جوکہ 6 سڑکوں کا سنگم ہے اس کے لیے مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے نقشہ ڈیزائن ہو گا۔پی پی 36 اب ترقی کے لحاظ سے پنجاب کے پہلے 15 حلقوں میں شامل ہو چکا ہے۔