عالم چوک، نصر ٹائون میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ،تھڑ ے مسمار

عالم چوک، نصر ٹائون میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ،تھڑ ے مسمار

لدھیوالہ وڑائچ ،گوجرانوالہ(نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)میونسپل کمیٹی لدھیوالا وڑائچ کے علاقوں عالم چوک، نصر ٹائون میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران پختہ تھڑے مسمار کر دئیے گئے ۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر ناصر شہزاد ڈوگر اور چیف آفیسر سدرہ ڈار کی ہدایت پر میونسپل آفیسر ریگو لیشن حسن اقبال نے ٹیم کے ہمراہ کا رروائی کرتے ہو ئے نصر ٹائون گلہ عمران مسجد والا بازار میں دکانداروں کی جانب سے بنائے پختہ تھڑے مسمار کر ا دئیے ۔ آپریشن کے بعد بازار کھلے ہو نے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیتے ہو ئے کہا ہے کہ تجاوزات کے باعث خواتین راہ گیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں